میر تقی میر میر تقی میر

کاتب کہاں دماغ جو اب شکوہ ٹھانیے

کاتب کہاں دماغ جو اب شکوہ ٹھانیے بس ہے یہ ایک حرف کہ مشتاق جانیے غیروں کا ساتھ موجب صد وہم ہے بتاں اس امر میں خدا بھی کہے تو نہ مانیے شب خواب کا لباس ہے عریاں تنی میں یہ جب سویئے تو چادر مہتاب تانیے اپنا یہ اعتقاد ہے تجھ جستجو میں یار لے اس سرے سے اس سرے تک خاک چھانیے پھر یانصیب یہ بھی ہے طالع کی یاوری مر جائیں ہم تو اس پہ بھی ہم کو نہ جانیے لوٹے ہے خاک و خون میں غیروں کے ساتھ میر ایسے تو نیم کشتہ کو ان میں نہ سانیے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR