میر تقی میر میر تقی میر

انجام دل غم کش کوئی عشق میں کیا جانے

انجام دل غم کش کوئی عشق میں کیا جانے کیا جانیے کیا ہو گا آخر کو خدا جانے واں آرسی ہے وہ ہے یاں سنگ ہے چھاتی ہے گذرے ہے جو کچھ ہم پر سو اس کی بلا جانے ناصح کو خبر کیا ہے لذت سے غم دل کی ہے حق بہ طرف اس کے چکھے تو مزہ جانے میں خط جبیں اپنا یارو کسے دکھلائوں قسمت کے لکھے کے تیں یاں کون مٹا جانے بے طاقتی دل نے ہم کو نہ کیا رسوا ہے عشق سزا اس کو جو کوئی چھپا جانے اس مرتبہ ناسازی نبھتی ہے دلا کوئی کچھ خُلق بھی پیدا کر تا خلق بھلا جانے لے جایئے میر اس کے دروازے کی مٹی بھی اس درد محبت کی جو کوئی دوا جانے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR