میر تقی میر میر تقی میر

دیکھا کروں تجھی کو منظور ہے تو یہ ہے

دیکھا کروں تجھی کو منظور ہے تو یہ ہے آنکھیں نہ کھولوں تجھ بن مقدور ہے تو یہ ہے نزدیک تجھ سے سب ہے کیا قتل کیا جلانا ہم غمزدوں سے ملنا اک دور ہے تو یہ ہے رونے میں دن کٹیں ہیں آہ و فغاں سے راتیں گر شغل ہے تو یہ ہے مذکور ہے تو یہ ہے چاک جگر کو میرے برجا ہے جو کہو تم گر زخم ہے تو یہ ہے ناسور ہے تو یہ ہے اٹھتے ہی صبح کے تیں عاشق کو قتل کرنا خوباں کی سلطنت میں دستور ہے تو یہ ہے کہتا ہے کوئی عاشق کوئی کہے ہے خبطی دنیا سے بھی نرالا رنجور ہے تو یہ ہے کیا جانوں کیا کسل ہے واقع میں میر کے تیں دو چار روز سے جو مشہور ہے تو یہ ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR