میر تقی میر میر تقی میر

ہمسایۂ چمن یہ نپٹ زار کون ہے

ہمسایۂ چمن یہ نپٹ زار کون ہے نالان و مضطرب پس دیوار کون ہے مژگاں بھی پھر گئیں تری بیمار چشم دیکھ دکھ درد میں سواے خدا یار کون ہے نالے جو آج سنتے ہیں سو ہیں جگر خراش کیا جانیے قفس میں گرفتار کون ہے آیا نہ آشیانۂ بلبل میں کام بھی مجھ سا تو خار باغ میں بیکار کون ہے کیا فکر ملک گیری میں ہے تھے جو پیش ازیں ان میں سے تو ہی دیکھ جہاندار کون ہے بازار دہر میں ہے عبث میر عرض مہر یاں ایسی جنس کا تو خریدار کون ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR