میر تقی میر میر تقی میر

غالب کہ یہ دل خستہ شب ہجر میں مرجائے

غالب کہ یہ دل خستہ شب ہجر میں مرجائے یہ رات نہیں وہ جو کہانی میں گذر جائے ہے طرفہ مفتن نگہ اس آئینہ رو کی اک پل میں کرے سینکڑوں خوں اور مکر جائے نے بتکدہ ہے منزل مقصود نہ کعبہ جو کوئی تلاشی ہو ترا آہ کدھر جائے ہر صبح تو خورشید ترے منھ پہ چڑھے ہے ایسا نہ ہو یہ سادہ کہیں جی سے اتر جائے یاقوت کوئی ان کو کہے ہے کوئی گل برگ ٹک ہونٹ ہلا تو بھی کہ اک بات ٹھہر جائے ہم تازہ شہیدوں کو نہ آ دیکھنے نازاں دامن کی تری زہ کہیں لوہو میں نہ بھر جائے گریے کو مرے دیکھ ٹک اک شہر کے باہر اک سطح ہے پانی کا جہاں تک کہ نظر جائے مت بیٹھ بہت عشق کے آزردہ دلوں میں نالہ کسو مظلوم کا تاثیر نہ کر جائے اس ورطے سے تختہ جو کوئی پہنچے کنارے تو میر وطن میرے بھی شاید یہ خبر جائے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR