میر تقی میر میر تقی میر

قبر عاشق پر مقرر روز آنا کیجیے

قبر عاشق پر مقرر روز آنا کیجیے جو گیا ہو جان سے اس کو بھی جانا کیجیے رات دارو پیجیے غیروں میں بے لیت و لعل یاں سحر سر دکھنے کا ہم سے بہانہ کیجیے ٹک تمھارے ہونٹ کے ہلنے سے یاں ہوتا ہے کام اتنی اتنی بات جو ہووے تو مانا کیجیے گوشۂ چشم بتاں یا کنج لب اس وقت میں جا کہیں ہو تو دل اپنے کا ٹھکانا کیجیے سیکھیے غیروں کے ہاں چھپ چھپ کے علم تیر پھر سارے عالم میں ہمارے تیں نشانہ کیجیے رفتہ رفتہ قاصدوں کو رفتگی اس سے ہوئی جی میں ہے اب کے مقرر اپنا جانا کیجیے نکلے ہے آنکھوں سے تو گرد کدورت جاے اشک تا کجا تیری گلی میں خاک چھانا کیجیے آبشار آنے لگے آنسو کے پلکوں سے تو میر کب تلک یہ آب چادر منھ پہ تانا کیجیے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR