میر تقی میر میر تقی میر

جب سے اس بے وفا نے بال رکھے

جب سے اس بے وفا نے بال رکھے صید بندوں نے جال ڈال رکھے ہاتھ کیا آوے وہ کمر ہے ہیچ یوں کوئی جی میں کچھ خیال رکھے رہرو راہ خوفناک عشق چاہیے پائوں کو سنبھال رکھے پہنچے ہر اک نہ درد کو میرے وہ ہی جانے جو ایسا حال رکھے ایسے زر دوست ہو تو خیر ہے اب ملیے اس سے جو کوئی مال رکھے بحث ہے ناقصوں سے کاش فلک مجھ کو اس زمرے سے نکال رکھے سمجھے انداز شعر کو میرے میر کا سا اگر کمال رکھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR