میر تقی میر میر تقی میر

شب شمع پر پتنگ کے آنے کو عشق ہے

شب شمع پر پتنگ کے آنے کو عشق ہے اس دل جلے کے تاب کے لانے کو عشق ہے سر مار مار سنگ سے مردانہ جی دیا فرہاد کے جہان سے جانے کو عشق ہے اٹھیو سمجھ کے جا سے کہ مانند گردباد آوارگی سے تیری زمانے کو عشق ہے بس اے سپہر سعی سے تیری تو روز و شب یاں غم ستانے کو ہے جلانے کو عشق ہے بیٹھی جو تیغ یار تو سب تجھ کو کھا گئی اے سینے تیرے زخم اٹھانے کو عشق ہے اک دم میں تونے پھونک دیا دو جہاں کے تیں اے عشق تیرے آگ لگانے کو عشق ہے سودا ہو تب ہو میر کو تو کریے کچھ علاج اس تیرے دیکھنے کے دوانے کو عشق ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR