میر تقی میر میر تقی میر

نالہ تا آسمان جاتا ہے

نالہ تا آسمان جاتا ہے شور سے جیسے بان جاتا ہے دل عجب جاے ہے ولیکن مفت ہاتھ سے یہ مکان جاتا ہے گاہے آتا ہوں آپ میں سو بھی جیسے کوئی میہمان جاتا ہے کیا خرابی ہے میکدے کی سہل محتسب اک جہان جاتا ہے جب سرراہ آوے ہے وہ شوخ ایک عالم کا جان جاتا ہے اس سخن ناشنو سے کیا کہیے غیر کی بات مان جاتا ہے عشق کے داغ کا عبث ہے علاج کوئی اب یہ نشان جاتا ہے گو وہ ہرجائی آئے اپنی اور سو طرف ہی گمان جاتا ہے میر تو عمر طبعی کو پہنچا عشق میں جوں جوان جاتا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR