میر تقی میر میر تقی میر

کیا مرے سرورواں کا کوئی مائل ایک ہے

کیا مرے سرورواں کا کوئی مائل ایک ہے ّسینکڑوں ہم خوں گرفتہ ہیں وہ قاتل ایک ہے راہ سب کو ہے خدا سے جان اگر پہنچا ہے تو ہوں طریقے مختلف کتنے ہی منزل ایک ہے اس مرے بت نے سبھوں کو حق سے توڑ اپنا کیا کام میں اپنے بھی وہ معبود باطل ایک ہے کیا عرب میں کیا عجم میں ایک لیلیٰ کا ہے شور مختلف ہوں گو عبارات ان کا محمل ایک ہے ایک سے ہے خرمن غم دانۂ اشک ایک سے دیدہ و دل الغرض دونوں کا حاصل ایک ہے اس شکار افگن کے کوچے سے نہیں جاتا ہے ظلم ایک اگر جی سے گیا تو نیم بسمل ایک ہے چشم و ابرو ناز و خوبی زلف و کاکل خال و خط دیکھیے کیا ہو بلائیں اتنی ہیں دل ایک ہے کام کچھ دنیا کی آسانی میں ہو تو میر کر مردن دشوار بھی درپیش منزل ایک ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR