میر تقی میر میر تقی میر

ہم تو اس کے ظلم سے ہمدم چلے

ہم تو اس کے ظلم سے ہمدم چلے رہ سکے ہے تو تو رہ یاں ہم چلے ٹوٹے جوں لالہ ستاں سے ایک پھول ہم لے یاں سے داغ یک عالم چلے جبنش ابرو تو واں رہتی نہیں کب تلک تلوار یاں ہر دم چلے نم جگر کے آیا آخر ہو گئے اشک خونیں کچھ مژہ پر جم چلے دیکھیے بخت زبوں کیا کیا دکھائے تم تو خوباں ہم سے ہو برہم چلے بھاگنے پر بیٹھے تھے گویا غزال تیری آنکھیں دیکھتے ہی رم چلے مجھ سے ناشائستہ کیا دیکھا کہ میر آتے آتے کچھ جو آنسو تھم چلے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR