میر تقی میر میر تقی میر

مشہور چمن میں تری گل پیرہنی ہے

مشہور چمن میں تری گل پیرہنی ہے قرباں ترے ہر عضو پہ نازک بدنی ہے عریانی آشفتہ کہاں جائے پس از مرگ کشتہ ہے ترا اور یہی بے کفنی ہے سمجھے ہے نہ پروانہ نہ تھامے ہے زباں شمع وہ سوختنی ہے تو یہ گردن زدنی ہے لیتا ہی نکلتا ہے مرا لخت جگر اشک آنسو نہیں گویا کہ یہ ہیرے کی کنی ہے بلبل کی کف خاک بھی اب ہو گی پریشاں جامے کا ترے رنگ ستمگر چمنی ہے کچھ تو ابھر اے صورت شیریں کہ دکھائوں فرہاد کے ذمے بھی عجب کوہ کنی ہے ہوں گرم سفر شام غریباں سے خوشی ہوں اے صبح وطن تو تو مجھے بے وطنی ہے ہر چند گدا ہوں میں ترے عشق میں لیکن ان بوالہوسوں میں کوئی مجھ سا بھی غنی ہے ہر اشک مرا ہے در شہوار سے بہتر ہر لخت جگر رشک عقیق یمنی ہے بگڑی ہے نپٹ میر طپش اور جگر میں شاید کہ مرے جی ہی پر اب آن بنی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR