میر تقی میر میر تقی میر

نیلا نہیں سپہر تجھے اشتباہ ہے

نیلا نہیں سپہر تجھے اشتباہ ہے دود جگر سے میرے یہ چھت سب سیاہ ہے ابر و بہار و بادہ سبھوں میں ہے اتفاق ساقی جو تو بھی مل چلے تو واہ واہ ہے سرمے سے ایسی آنکھیں تمھاری نہیں لگیں احوال پر ہمارے تمھیں کب نگاہ ہے کس کس طرح سے ہاتھ نچاتا ہے وعظ میں دیکھا جو شیخ شہر عجب دستگاہ ہے ہے روے عجز میر تری خاک راہ پر یعنی کہ کام اس کا کچھ اب رو براہ ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR