میر تقی میر میر تقی میر

دل کے معمورے کی مت کر فکر فرصت چاہیے

دل کے معمورے کی مت کر فکر فرصت چاہیے ایسے ویرانے کے اب بسنے کو مدت چاہیے عشق و مے خواری نبھے ہے کوئی درویشی کے بیچ اس طرح کے خرج لاحاصل کو دولت چاہیے عاقبت فرہاد مر کر کام اپنا کر گیا آدمی ہووے کسی پیشے میں جرأت چاہیے ہو طرف مجھ پہلواں شاعر کا کب عاجز سخن سامنے ہونے کو صاحب فن کے قدرت چاہیے عشق میں وصل و جدائی سے نہیں کچھ گفتگو قرب و بعد اس جا برابر ہے محبت چاہیے نازکی کو عشق میں کیا دخل ہے اے بوالہوس یاں صعوبت کھینچنے کو جی میں طاقت چاہیے تنگ مت ہو ابتداے عاشقی میں اس قدر خیریت ہے میر صاحب دل سلامت چاہیے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR