میر تقی میر میر تقی میر

زندگی ہوتی ہے اپنی غم کے مارے دیکھیے

زندگی ہوتی ہے اپنی غم کے مارے دیکھیے موند لیں آنکھیں ادھر سے تم نے پیارے دیکھیے لخت دل کب تک الٰہی چشم سے ٹپکا کریں خاک میں تا چند ایسے لعل پارے دیکھیے ہو چکا روز جزا اب اے شہیدان وفا چونکتے ہیں خون خفتہ کب تمھارے دیکھیے راہ دور عشق میں اب تو رکھا ہم نے قدم رفتہ رفتہ پیش کیا آتا ہے بارے دیکھیے سینۂ مجروح بھی قابل ہوا ہے سیر کے ایک دن تو آن کر یہ زخم سارے دیکھیے خنجر بیداد کو کیا دیکھتے ہو دمبدم چشم سے انصاف کی سینے ہمارے دیکھیے ایک خوں ہو بہ گیا دو روتے ہی روتے گئے دیدہ و دل ہو گئے ہیں سب کنارے دیکھیے شست و شو کا اس کی پانی جمع ہوکر مہ بنا اور منھ دھونے کے چھینٹوں سے ستارے دیکھیے رہ گئے سوتے کے سوتے کارواں جاتا رہا ہم تو میر اس رہ کے خوابیدہ ہیں ہارے دیکھیے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR