میر تقی میر میر تقی میر

بغیر دل کہ یہ قیمت ہے سارے عالم کی

بغیر دل کہ یہ قیمت ہے سارے عالم کی کسو سے کام نہیں رکھتی جنس آدم کی کوئی ہو محرم شوخی ترا تو میں پوچھوں کہ بزم عیش جہاں کیا سمجھ کے برہم کی ہمیں تو باغ کی تکلیف سے معاف رکھو کہ سیر و گشت نہیں رسم اہل ماتم کی تنک تو لطف سے کچھ کہہ کہ جاں بلب ہوں میں رہی ہے بات مری جان اب کوئی دم کی گذرنے کو تو کج و واکج اپنی گذرے ہے جفا جو ان نے بہت کی تو کچھ وفا کم کی گھرے ہیں درد و الم میں فراق کے ایسے کہ صبح عید بھی یاں شام ہے محرم کی قفس میں میر نہیں جوش داغ سینے پر ہوس نکالی ہے ہم نے بھی گل کے موسم کی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR