میر تقی میر میر تقی میر

آج کل بے قرار ہیں ہم بھی

آج کل بے قرار ہیں ہم بھی بیٹھ جا چلنے ہار ہیں ہم بھی آن میں کچھ ہیں آن میں کچھ ہیں تحفۂ روزگار ہیں ہم بھی منع گریہ نہ کر تو اے ناصح اس میں بے اختیار ہیں ہم بھی درپئے جان ہے قراول مرگ کسو کے تو شکار ہیں ہم بھی نالے کریو سمجھ کے اے بلبل باغ میں یک کنار ہیں ہم بھی مدعی کو شراب ہم کو زہر عاقبت دوست دار ہیں ہم بھی مضطرب گریہ ناک ہے یہ گل برق ابر بہار ہیں ہم بھی گر زخود رفتہ ہیں ترے نزدیک اپنے تو یادگار ہیں ہم بھی میر نام اک جواں سنا ہو گا اسی عاشق کے یار ہیں ہم بھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR