میر تقی میر میر تقی میر

گرم ہیں شور سے تجھ حسن کے بازار کئی

گرم ہیں شور سے تجھ حسن کے بازار کئی رشک سے جلتے ہیں یوسف کے خریدار کئی کب تلک داغ دکھاوے گی اسیری مجھ کو مر گئے ساتھ کے میرے تو گرفتار کئی وے ہی چالاکیاں ہاتھوں کی ہیں جو اول تھیں اب گریباں میں مرے رہ گئے ہیں تار کئی خوف تنہائی نہیں کر تو جہاں سے تو سفر ہر جگہ راہ عدم میں ملیں گے یار کئی اضطراب و قلق و ضعف میں کس طور جیوں جان واحد ہے مری اور ہیں آزار کئی کیوں نہ ہوں خستہ بھلا میں کہ ستم کے تیرے تیر ہیں پار کئی وار ہیں سوفار کئی اپنے کوچے میں نکلیو تو سنبھالے دامن یادگار مژۂ میر ہیں واں خار کئی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR