میر تقی میر میر تقی میر

مجھ سا بیتاب ہووے جب کوئی

مجھ سا بیتاب ہووے جب کوئی بے قراری کو جانے تب کوئی ہاں خدا مغفرت کرے اس کو صبر مرحوم تھا عجب کوئی جان دے گو مسیح پر اس سے بات کہتے ہیں تیرے لب کوئی بعد میرے ہی ہو گیا سنسان سونے پایا تھا ورنہ کب کوئی اس کے کوچے میں حشر تھے مجھ تک آہ و نالہ کرے نہ اب کوئی ایک غم میں ہوں میں ہی عالم میں یوں تو شاداں ہے اور سب کوئی ناسمجھ یوں خفا بھی ہوتا ہے مجھ سے مخلص سے بے سبب کوئی اور محزوں بھی ہم سنے تھے ولے میر سا ہوسکے ہے کب کوئی کہ تلفظ طرب کا سن کے کہے شخص ہو گا کہیں طرب کوئی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR