میر تقی میر میر تقی میر

الم سے یاں تئیں میں مشق ناتوانی کی

الم سے یاں تئیں میں مشق ناتوانی کی کہ میری جان نے تن پر مرے گرانی کی چمن کا نام سنا تھا ولے نہ دیکھا ہائے جہاں میں ہم نے قفس ہی میں زندگانی کی ملائی خوب مری خوں میں خاک بسمل گاہ یہ تھوڑی منتیں ہیں مجھ پہ سخت جانی کی بتنگ ہوں میں ترے اختلاط سے پیری قسم ہے اپنی مجھے اس گئی جوانی کی چلا ہے کھینچنے تصویر میرے بت کی آج خدا کے واسطے صورت تو دیکھو مانی کی تری گلی کے ہر اک سگ نے استخواں توڑے ہماری لاش کی شب خوب پاسبانی کی رکھے ہیں میر ترے منھ سے بے وفا خاطر تری جفا کی تغافل کی بدگمانی کی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR