میر تقی میر میر تقی میر

خبر نہ تھی تجھے کیا میرے دل کی طاقت کی

خبر نہ تھی تجھے کیا میرے دل کی طاقت کی نگاہ چشم ادھر تونے کی قیامت کی انھوں میں جوکہ ترے محو سجدہ رہتے ہیں نہیں ہے قدر ہزاروں برس کی طاعت کی اٹھائی ننگ سمجھ تم نے بات کے کہتے وفا و مہر جو تھی رسم ایک مدت کی رکھیں امید رہائی اسیر کاکل و زلف مری تو باتیں ہیں زنجیر صرف الفت کی رہے ہے کوئی خرابات چھوڑ مسجد میں ہوا منائی اگر شیخ نے کرامت کی سوال میں نے جو انجام زندگی سے کیا قد خمیدہ نے سوے زمیں اشارت کی نہ میری قدر کی اس سنگ دل نے میر کبھو ہزار حیف کہ پتھر سے میں محبت کی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR