میر تقی میر میر تقی میر

ہے غزل میر یہ شفائیؔ کی

ہے غزل میر یہ شفائیؔ کی ہم نے بھی طبع آزمائی کی اس کے ایفائے عہد تک نہ جیے عمر نے ہم سے بے وفائی کی وصل کے دن کی آرزو ہی رہی شب نہ آخر ہوئی جدائی کی اسی تقریب اس گلی میں رہے منتیں ہیں شکستہ پائی کی دل میں اس شوخ کے نہ کی تاثیر آہ نے آہ نارسائی کی کاسۂ چشم لے کے جوں نرگس ہم نے دیدار کی گدائی کی زور و زر کچھ نہ تھا تو بارے میر کس بھروسے پر آشنائی کی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR