میر تقی میر میر تقی میر

دل کو تسکین نہیں اشک دمادم سے بھی

دل کو تسکین نہیں اشک دمادم سے بھی اس زمانے میں گئی ہے برکت غم سے بھی ہم نشیں کیا کہوں اس رشک مہ تاباں بن صبح عید اپنی ہے بدتر شب ماتم سے بھی کاش اے جان المناک نکل جاوے تو اب تو دیکھا نہیں جاتا یہ ستم ہم سے بھی آخرکار محبت میں نہ نکلا کچھ کام سینہ چاک و دل پژمردہ مژہ نم سے بھی آہ ہر غیر سے تاچند کہوں جی کی بات عشق کا راز تو کہتے نہیں محرم سے بھی دوری کوچہ میں اے غیرت فردوس تری کام گذرا ہے مرا گریۂ آدم سے بھی ہمت اپنی ہی تھی یہ میر کہ جوں مرغ خیال اک پرافشانی میں گذرے سرعالم سے بھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR