میر تقی میر میر تقی میر

نالۂ شب نے کیا ہے جو اثر مت پوچھو

نالۂ شب نے کیا ہے جو اثر مت پوچھو ٹکڑے ٹکڑے ہوا جاتا ہے جگر مت پوچھو پوچھتے کیا ہو مرے دل کا تم احوال کہ ہے جیسے بیمار اجل روز بتر مت پوچھو مرنے میں بند زباں ہونا اشارت ہے ندیم یعنی ہے دور کا درپیش سفر مت پوچھو کیا پھرے وہ وطن آوارہ گیا اب سو گیا دل گم کردہ کی کچھ خیر خبر مت پوچھو لذت زہر غم فرقت دلداراں سے ہووے منھ میں جنھوں کے شہد و شکر مت پوچھو دل خراشی و جگر چاکی و سینہ کاوی اپنے ناحق میں ہیں سب اور ہنر مت پوچھو جوں توں کر حال دل اک بار تو میں عرض کیا میر صاحب جی بس اب بار دگر مت پوچھو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR