میر تقی میر میر تقی میر

اے چرخ مت حریف اندوہ بے کساں ہو

اے چرخ مت حریف اندوہ بے کساں ہو کیا جانے منھ سے نکلے نالے کے کیا سماں ہو کب تک گرہ رہے گا سینے میں دل کے مانند اے اشک شوق اک دم رخسار پر رواں ہو ہم دور ماندگاں کی منزل رساں مگر اب یا ہو صدا جرس کی یا گرد کارواں ہو مسند نشین ہو گر عرصہ ہے تنگ اس پر آسودہ وہ کسو کا جو خاک آستاں ہو تاچند کوچہ گردی جیسے صبا زمیں پر اے آہ صبح گاہی آشوب آسماں ہو گر ذوق سیر ہے تو آوارہ اس چمن میں مانند عندلیب گم کردہ آشیاں ہو یہ جان تو کہ ہے اک آوارہ دست بردل خاک چمن کے اوپر برگ خزاں جہاں ہو کیا ہے حباب ساں یاں آ دیکھ اپنی آنکھوں گر پیرہن میں میرے میرا تجھے گماں ہو از خویش رفتہ ہر دم رہتے ہیں ہم جو اس بن کہتے ہیں لوگ اکثر اس وقت تم کہاں ہو پتھر سے توڑ ڈالوں آئینے کو ابھی میں گر روے خوبصورت تیرا نہ درمیاں ہو اس تیغ زن سے کہیو قاصد مری طرف سے اب تک بھی نیم جاں ہوں گر قصد امتحاں ہو کل بت کدے میں ہم نے دھولیں لگائیاں ہیں کعبے میں آج زاہد گو ہم پہ سرگراں ہو ہمسایہ اس چمن کے کتنے شکستہ پر ہیں اتنے لیے کہ شاید اک بائو گل فشاں ہو میر اس کو جان کر تو بے شبہ ملیو رہ پر صحرا میں جو نمد مو بیٹھا کوئی جواں ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR