میر تقی میر میر تقی میر

خط لکھ کے کوئی سادہ نہ اس کو ملول ہو

خط لکھ کے کوئی سادہ نہ اس کو ملول ہو ہم تو ہوں بدگمان جو قاصد رسول ہو چاہوں تو بھرکے کولی اٹھا لوں ابھی تمھیں کیسے ہی بھاری ہو مرے آگے تو پھول ہو سرمہ جو نور بخشے ہے آنکھوں کو خلق کی شاید کہ راہ یار کی ہی خاک دھول ہو جاویں نثار ہونے کو ہم کس بساط پر اک نیم جاں رکھیں ہیں سو وہ جب قبول ہو ہم ان دنوں میں لگ نہیں پڑتے ہیں صبح و شام ورنہ دعا کریں تو جو چاہیں حصول ہو دل لے کے لونڈے دلی کے کب کا پچا گئے اب ان سے کھائی پی ہوئی شے کیا وصول ہو ناکام اس لیے ہو کہ چاہو ہو سب کچھ آج تم بھی تو میر صاحب و قبلہ عجول ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR