میر تقی میر میر تقی میر

قد کھینچے ہے جس وقت تو ہے طرفہ بلا تو

قد کھینچے ہے جس وقت تو ہے طرفہ بلا تو کہتا ہے ترا سایہ پری سے کہ ہے کیا تو گر اپنی روش راہ چلا یار تو اے کبک رہ جائے گا دیوار گلستاں سے لگا تو بے گل نہیں بلبل تجھے بھی چین پہ دیکھیں مر رہتے ہیں ہم ایک طرف باغ میں یا تو خوش رو ہے بہت اے گل تر تو بھی ولیکن انصاف ہے منھ تیرے ہی ویسا ہے بھلا تو کیا جانیے اے گوہر مقصد تو کہاں ہے ہم خاک میں بھی مل گئے لیکن نہ ملا تو اس جینے سے اب دل کو اٹھا بیٹھیں گے ہم بھی ہے تجھ کو قسم ظلم سے مت ہاتھ اٹھا تو منظر میں بدن کے بھی یہ اک طرفہ مکاں تھا افسوس کہ ٹک دل میں ہمارے نہ رہا تو تھے چاک گریبان گلستاں میں گلوں کے نکلا ہے مگر کھولے ہوئے بند قبا تو بے ہوشی سی آتی ہے تجھے اس کی گلی میں گر ہوسکے اے میر تو اس راہ نہ جا تو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR