میر تقی میر میر تقی میر

تکلیف باغ کن نے کی تجھ خوش دہاں کے تیں

تکلیف باغ کن نے کی تجھ خوش دہاں کے تیں دیتا ہے آگ رنگ ترا گلستاں کے تیں تنکا بھی اب رہا نہیں شرمندگی ہے جو گر پڑ کے برق پاوے مرے آشیاں کے تیں آئے عدم سے ہستی میں تس پر نہیں قرار ہے ان مسافروں کا ارادہ کہاں کے تیں سناہٹے سے باغ سے کچھ اٹھتے ہیں نسیم مرغ چمن نے خوب متھا ہے فغاں کے تیں بے رحم ٹک تو پائوں تو چھاتی پہ رکھے رہ مارا بھی ہے کبھی تیں کسی خستہ جاں کے تیں اک گردش اے فلک کہ ہو اثناے راہ سے کنعاں کی اور راہ غلط کارواں کے تیں تو اک زباں پہ چپکی نہیں رہتی عندلیب رکھتا ہے منھ میں غنچۂ گل سو زباں کے تیں دیکھے کہاں ہیں زلف تری مردمان شہر سودا ہوا ہے کہنے لگے اس جواں کے تیں ہم تو ہوئے تھے میر سے اس دن ہی ناامید جس دن سنا کہ ان نے دیا دل بتاں کے تیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR