میر تقی میر میر تقی میر

آہ اور اشک ہی سدا ہے یاں

آہ اور اشک ہی سدا ہے یاں روز برسات کی ہوا ہے یاں جس جگہ ہو زمین تفتہ سمجھ کہ کوئی دل جلا گڑا ہے یاں گو کدورت سے وہ نہ دیوے رو آرسی کی طرح صفا ہے یاں ہر گھڑی دیکھتے جو ہو ایدھر ایسا کہ تم نے آنکلا ہے یاں رند مفلس جگر میں آہ نہیں جان محزوں ہے اور کیا ہے یاں کیسے کیسے مکان ہیں ستھرے اک ازاں جملہ کربلا ہے یاں اک سسکتا ہے ایک مرتا ہے ہر طرف ظلم ہورہا ہے یاں صد تمنا شہید ہیں یک جا سینہ کوبی ہے تعزیہ ہے یاں دیدنی ہے غرض یہ صحبت شوخ روز و شب طرفہ ماجرا ہے یاں خانۂ عاشقاں ہے جاے خوب جاے رونے کی جا بہ جا ہے یاں کوہ و صحرا بھی کر نہ جاے باش آج تک کوئی بھی رہا ہے یاں ہے خبر شرط میر سنتا ہے تجھ سے آگے یہ کچھ ہوا ہے یاں موت مجنوں کو بھی یہیں آئی کوہکن کل ہی مر گیا ہے یاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR