میر تقی میر میر تقی میر

سمجھا تنک نہ اپنے تو سود و زیاں کو میں

سمجھا تنک نہ اپنے تو سود و زیاں کو میں مانا کیا خدا کی طرح ان بتاں کو میں لاویں اسے بھی بعد مرے میری لاش پر یہ کہہ رکھا ہے اپنے ہر اک مہرباں کو میں گردش فلک کی کیا ہے جو دور قدح میں ہے دیتا رہوں گا چرخ مدام آسماں کو میں جی جاوے تو قبول ترا غم نہ جائیو رکھتا نپٹ عزیز ہوں اس میہماں کو میں عاشق ہے یا مریض ہے پوچھو تو میر سے پاتا ہوں زرد روز بروز اس جواں کو میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR