میر تقی میر میر تقی میر

ہم تو مطرب پسرکے جاتے ہیں

ہم تو مطرب پسرکے جاتے ہیں گو رقیباں کچھ اور گاتے ہیں خاک میں لوٹتے تھے کل تجھ بن آج لوہو میں ہم نہاتے ہیں اے عدم ہونے والو تم تو چلو ہم بھی اب کوئی دم میں آتے ہیں ایک کہتا ہوں میں تو منھ پہ رقیب تیری پشتی سے سو سناتے ہیں دیدہ و دل کا کیا کیا تھا میں روز آفت جو مجھ پہ لاتے ہیں کوئی رووے ہے کوئی تڑپے ہے کیا کروں میرے گھر سے آتے ہیں ورنہ میں میر ہوں مرے آگے دشت غم بھی نہ ٹکنے پاتے ہیں کھود گاڑوں زمیں میں دونوں کو گرچہ یہ آسماں پہ جاتے ہیں دیدہ و دل شتاب گم ہوں میر سر پہ آفت ہمیشہ لاتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR