میر تقی میر میر تقی میر

تو گلی میں اس کی جا آ ولے اے صبا نہ چنداں

تو گلی میں اس کی جا آ ولے اے صبا نہ چنداں کہ گڑے ہوئے پھر اکھڑیں دل چاک دردمنداں ترے تیر ناز کے جو یہ ہدف ہوئے ہیں ظالم مگر آہنی توے ہیں جگر نیازمنداں کبھو زلف سے بتاں کی نہ ہوا رہا میں ہرگز یہی ہیں شکار خستہ یہی عنبریں کمنداں تبھی کوند کوند اتنا تو زمیں سے جائے مل مل نہیں دیکھے برق تونے دم خندہ اس کے دنداں میں صفا کیا دل اتنا کہ دکھائی دیوے منھ بھی ولے مفت اس آئینے کو نہیں لیتے خود پسنداں کھلیں آنکھیں میں جو دیکھا سو غم اور چشم گریاں کسے کہتے ہیں نہ جانا دل شاد و روے خنداں تو زبوں شکار تو تھا ولے میر قتل گہ میں ترے خوں سے ہیں حنائی کف پاے صیدبنداں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR