میر تقی میر میر تقی میر

راضی ہوں گوکہ بعد از صد سال و ماہ دیکھوں

راضی ہوں گوکہ بعد از صد سال و ماہ دیکھوں اکثر نہیں تو تجھ کو میں گاہ گاہ دیکھوں جی انتظار کش ہے آنکھوں میں رہگذر پر آجا نظر کہ کب تک میں تیری راہ دیکھوں آنکھیں جو کھل رہی ہیں مرنے کے بعد میری حسرت یہ تھی کہ اس کو میں اک نگاہ دیکھوں یہ دل وہ جا ہے جس میں دیکھا تھا تجھ کو بستے کن آنکھوں سے اب اجڑا اس گھر کو آہ دیکھوں دیکھوں تو چاند اب کا گذرے ہے مجھ کو کیسا دل ہے کہ تیرے منھ پر بے مہر ماہ دیکھوں بخت سیہ تو اپنے رہتے ہیں خواب ہی میں اے رشک یوسف مصر پھر کس کو چاہ دیکھوں چشم و دل و جگر یہ سارے ہوئے پریشاں کس کس کی تیرے غم میں حالت تباہ دیکھوں آنکھیں تو تونے دی ہیں اے جرم بخش عالم کیا تیری رحمت آگے اپنے گناہ دیکھوں تاریک ہوچلا ہے آنکھوں میں میری عالم ہوتا ہے کیونکے دل بن میرا تباہ دیکھوں مرنا ہے یا تماشا ہر اک کی ہے زباں پر اس مجہلے کو چل کر میں خوانخواہ دیکھوں دیکھوں ہوں آنکھ اٹھاکر جس کو تو یہ کہے ہے ہوتا ہے قتل کیونکر یہ بے گناہ دیکھوں ہوں میں نگاہ بسمل گو اک مژہ تھی فرصت تا میر روے قاتل تا قتل گاہ دیکھوں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR