میر تقی میر میر تقی میر

یہ ترک ہوکے خشن کج اگر کلاہ کریں

یہ ترک ہوکے خشن کج اگر کلاہ کریں تو بوالہوس نہ کبھو چشم کو سیاہ کریں تمھیں بھی چاہیے ہے کچھ تو پاس چاہت کا ہم اپنی اور سے یوں کب تلک نباہ کریں رکھا ہے اپنے تئیں روک روک کر ورنہ سیاہ کردیں زمانے کو ہم جو آہ کریں جو اس کی اور کو جانا ملے تو ہم بھی ضعیف ہزار سجدے ہر اک گام سربراہ کریں ہواے میکدہ یہ ہے تو فوت وقت ہے ظلم نماز چھوڑ دیں اب کوئی دن گناہ کریں ہمیشہ کون تکلف ہے خوب رویوں کا گذار ناز سے ایدھر بھی گاہ گاہ کریں اگر اٹھیں گے اسی حال سے تو کہیو تو جو روز حشر تجھی کو نہ عذر خواہ کریں بری بلا ہیں ستم کشتۂ محبت ہم جو تیغ برسے تو سر کو نہ کچھ پناہ کریں اگرچہ سہل ہیں پر دیدنی ہیں ہم بھی میر ادھر کو یار تامل سے گر نگاہ کریں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR