میر تقی میر میر تقی میر

اس کے کوچے سے جو اٹھ اہل وفا جاتے ہیں

اس کے کوچے سے جو اٹھ اہل وفا جاتے ہیں تا نظر کام کرے رو بقفا جاتے ہیں متصل روتے ہی رہیے تو بجھے آتش دل ایک دو آنسو تو اور آگ لگا جاتے ہیں وقت خوش ان کا جو ہم بزم ہیں تیرے ہم تو در و دیوار کو احوال سنا جاتے ہیں جائے گی طاقت پا آہ تو کریے گا کیا اب تو ہم حال کبھو تم کو دکھا جاتے ہیں ایک بیمار جدائی ہوں میں آپھی تس پر پوچھنے والے جدا جان کو کھا جاتے ہیں غیر کی تیغ زباں سے تری مجلس میں تو ہم آ کے روز ایک نیا زخم اٹھا جاتے ہیں عرض وحشت نہ دیا کر تو بگولے اتنی اپنی وادی پہ کبھو یار بھی آجاتے ہیں میر صاحب بھی ترے کوچے میں شب آتے ہیں لیک جیسے دریوزہ گری کرنے گدا جاتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR