میر تقی میر میر تقی میر

بے روے و زلف یار ہے رونے سے کام یاں

بے روے و زلف یار ہے رونے سے کام یاں دامن ہے منھ پہ ابر نمط صبح و شام یاں آوازہ ہی جہاں میں ہمارا سنا کرو عنقا کے طور زیست ہے اپنی بنام یاں وصف دہن سے اس کے نہ آگے قلم چلے یعنی کیا ہے خامے نے ختم کلام یاں غالب یہ ہے کہ موسم خط واں قریب ہے آنے لگا ہے متصل اس کا پیام یاں مت کھا فریب عجز عزیزان حال کا پنہاں کیے ہیں خاک میں یاروں نے دام یاں کوئی ہوا نہ دست بسر شہر حسن میں شاید نہیں ہے رسم جواب سلام یاں ناکام رہنے ہی کا تمھیں غم ہے آج میر بہتوں کے کام ہو گئے ہیں کل تمام یاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR