میر تقی میر میر تقی میر

کرتے ہیں گفتگو سحر اٹھ کر صبا سے ہم

کرتے ہیں گفتگو سحر اٹھ کر صبا سے ہم لڑنے لگے ہیں ہجر میں اس کے ہوا سے ہم ہوتا نہ دل کا تا یہ سرانجام عشق میں لگتے ہی جی کے مر گئے ہوتے بلا سے ہم چھوٹا نہ اس کا دیکھنا ہم سے کسو طرح پایان کار مارے گئے اس ادا سے ہم داغوں ہی سے بھری رہی چھاتی تمام عمر یہ پھول گل چنا کیے باغ وفا سے ہم غافل نہ اپنی دیدہ درائی سے ہم کو جان سب دیکھتے ہیں پر نہیں کہتے حیا سے ہم دو چار دن تو اور بھی آ تو کراہتہً اب ہوچکے ہیں روز کی تیری جفا سے ہم آئینے کی مثال پس از صد شکست میر کھینچا بغل میں یار کو دست دعا سے ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR