میر تقی میر میر تقی میر

نہ پھر رکھیں گے تیری رہ میں پا ہم

نہ پھر رکھیں گے تیری رہ میں پا ہم گئے گذرے ہیں آخر ایسے کیا ہم کھنچے گی کب وہ تیغ ناز یارب رہے ہیں دیر سے سر کو جھکا ہم نہ جانا یہ کہ کہتے ہیں کسے پیار رہیں بے لطفیاں ہی یاں تو باہم بنے کیا خال و زلف و خط سے دیکھیں ہوئے ہیں کتنے یہ کافر فراہم مرض ہی عشق کا بے ڈول ہے کچھ بہت کرتے ہیں اپنی سی دوا ہم کہیں پیوند ہوں یارب زمیں کے پھریں گے اس سے یوں کب تک جدا ہم ہوس تھی عشق کرنے میں ولیکن بہت نادم ہوئے دل کو لگا ہم کب آگے کوئی مرتا تھا کسی پر جہاں میں کر گئے رسم وفا ہم تعارف کیا رہا اہل چمن سے ہوئے اک عمر کے پیچھے رہا ہم موا جس کے لئے اس کو نہ دیکھا نہ سمجھے میر کا کچھ مدعا ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR