میر تقی میر میر تقی میر

جانا کہ شغل رکھتے ہو تیر و کماں سے تم

جانا کہ شغل رکھتے ہو تیر و کماں سے تم پر مل چلا کرو بھی کسو خستہ جاں سے تم ہم اپنی چاک جیب کو سی رہتے یا نہیں پھاٹے میں پائوں دینے کو آئے کہاں سے تم اب دیکھتے ہیں خوب تو وہ بات ہی نہیں کیا کیا وگرنہ کہتے تھے اپنی زباں سے تم تنکے بھی تم ٹھہرتے کہیں دیکھے ہیں تنک چشم وفا رکھو نہ خسان جہاں سے تم جائو نہ دل سے منظر تن میں ہے جا یہی پچھتائوگے اٹھوگے اگر اس مکاں سے تم قصہ مرا سنوگے تو جاتی رہے گی نیند آرام چشم مت رکھو اس داستاں سے تم کھل جائیں گی پھر آنکھیں جو مر جائے گا کوئی آتے نہیں ہو باز مرے امتحاں سے تم جتنے تھے کل تم آج نہیں پاتے اتنا ہم ہر دم چلے ہی جاتے ہو آب رواں سے تم رہتے نہیں ہو بن گئے میر اس گلی میں رات کچھ راہ بھی نکالو سگ و پاسباں سے تم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR