میر تقی میر میر تقی میر

آئے تو ہو طبیباں تدبیر گر کرو تم

آئے تو ہو طبیباں تدبیر گر کرو تم ایسا نہ ہو کہ میرے جی کا ضرر کرو تم رنگ شکستہ میرا بے لطف بھی نہیں ہے ایک آدھ رات کو تو یاں بھی سحر کرو تم تھی چشم داشت مجھ کو اے دلبراں یہ تم سے دل کو مرے اڑاکر آنکھوں میں گھر کرو تم اس بزم خوش کے محرم ناآشنا ہیں سارے کس کو کہوں کہ واں تک میری خبر کرو تم ہے پیچ دار از بس راہ وصال و ہجراں ان دو ہی منزلوں میں برسوں سفر کرو تم یہ ظلم ہے تو ہم بھی اس زندگی سے گذرے سوگند ہے تمھیں اب جو درگذر کرو تم روے سخن کہاں تک غیروں کی اور آخر ہم بھی تو آدمی ہیں ٹک منھ ادھر کرو تم ہو عاشقوں میں اس کے تو آئو میر صاحب گردن کو اپنی مو سے باریک تر کرو تم کیا لطف ہے وگرنہ جس دم وہ تیغ کھینچے سینہ سپر کریں ہم قطع نظر کرو تم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR