میر تقی میر میر تقی میر

کیا بلبل اسیر ہے بے بال و پر کہ ہم

کیا بلبل اسیر ہے بے بال و پر کہ ہم گل کب رکھے ہے ٹکڑے جگر اس قدر کہ ہم خورشید صبح نکلے ہے اس نور سے کہ تو شبنم گرہ میں رکھتی ہے یہ چشم تر کہ ہم جیتے ہیں تو دکھادیں گے دعواے عندلیب گل بن خزاں میں اب کے وہ رہتی ہے مر کہ ہم یہ تیغ ہے یہ طشت ہے یہ ہم ہیں کشتنی کھیلے ہے کون ایسی طرح جان پر کہ ہم تلواریں تم لگاتے ہو ہم ہیں گے دم بخود دنیا میں یہ کرے ہے کوئی درگذر کہ ہم اس جستجو میں اور خرابی تو کیا کہیں اتنی نہیں ہوئی ہے صبا در بہ در کہ ہم جب جا پھنسا کہیں تو ہمیں یاں ہوئی خبر رکھتا ہے کون دل تری اتنی خبر کہ ہم جیتے ہیں اور روتے ہیں لخت جگر ہے میر کرتے سنا ہے یوں کوئی قیمہ جگر کہ ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR