میر تقی میر میر تقی میر

گل کی جفا بھی جانی دیکھی وفاے بلبل

گل کی جفا بھی جانی دیکھی وفاے بلبل یک مشت پر پڑے ہیں گلشن میں جاے بلبل کر سیر جذب الفت گل چیں نے کل چمن میں توڑا تھا شاخ گل کو نکلی صداے بلبل کھٹکے ہیں خار ہوکر ہر شب دل چمن میں اتنے لب و دہن پر یہ نالہاے بلبل یک رنگیوں کی راہیں طے کرکے مر گیا ہے گل میں رگیں نہیں یہ ہیں نقش پاے بلبل آئی بہار و گلشن گل سے بھرا ہے لیکن ہر گوشۂ چمن میں خالی ہے جاے بلبل پیغام بے غرض بھی سنتے نہیں ہیں خوباں پہنچی نہ گوش گل تک آخر دعاے بلبل یہ دل خراش نالے ہر شب کے میر تیرے کر دیں گے بے نمک ہی شور نواے بلبل

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR