میر تقی میر میر تقی میر

اے ابر تر تو اور کسی سمت کو برس

اے ابر تر تو اور کسی سمت کو برس اس ملک میں ہماری ہے یہ چشم تر ہی بس حرماں تو دیکھ پھول بکھیرے تھی کل صبا اک برگ گل گرا نہ جہاں تھا مرا قفس مژگاں بھی بہ گئیں مرے رونے سے چشم کی سیلاب موج مارے تو ٹھہرے ہے کوئی خس مجنوں کا دل ہوں محمل لیلیٰ سے ہوں جدا تنہا پھروں ہوں دشت میں جوں نالۂ جرس اے گریہ اس کے دل میں اثر خوب ہی کیا روتا ہوں جب میں سامنے اس کے تودے ہے ہنس اس کی زباں کے عہدے سے کیونکر نکل سکوں کہتا ہوں ایک میں تو سناتا ہے مجھ کو دس حیراں ہوں میر نزع میں اب کیا کروں بھلا احوال دل بہت ہے مجھے فرصت اک نفس

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR