میر تقی میر میر تقی میر

داڑھی سفید شیخ کی تو مت نظر میں کر

داڑھی سفید شیخ کی تو مت نظر میں کر بگلا شکار ہووے تو لگتے ہیں ہاتھ پر اے ابر خشک مغز سمندر کا منھ نہ دیکھ سیراب تیرے ہونے کو کافی ہے چشم تر آخر عدم سے کچھ بھی نہ اکھڑا مرا میاں مجھ کو تھا دست غیب پکڑ لی تری کمر ہجراں کی شب سے مجھ کو گلہ نئیں کہ ان نے بھی دیکھی نہیں ہے خواب میں آنکھوں کبھی سحر سوتا تھا بے خبر تو نشے میں جو رات کو سو بار میر نے تری اٹھ اٹھ کے لی خبر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR