میر تقی میر میر تقی میر

ہم بھی پھرتے ہیں یک حشم لے کر

ہم بھی پھرتے ہیں یک حشم لے کر دستۂ داغ و فوج غم لے کر دست کش نالہ پیش رو گریہ آہ چلتی ہے یاں علم لے کر مرگ اک ماندگی کا وقفہ ہے یعنی آگے چلیں گے دم لے کر اس کے اوپر کہ دل سے تھا نزدیک غم دوری چلے ہیں ہم لے کر تیری وضع ستم سے اے بے درد ایک عالم گیا الم لے کر بارہا صید گہ سے اس کی گئے داغ یاس آہوے حرم لے کر ضعف یاں تک کھنچا کہ صورت گر رہ گئے ہاتھ میں قلم لے کر دل پہ کب اکتفا کرے ہے عشق جائے گا جان بھی یہ غم لے کر شوق اگر ہے یہی تو اے قاصد ہم بھی آتے ہیں اب رقم لے کر میر صاحب ہی چوکے اے بد عہد ورنہ دینا تھا دل قسم لے کر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR