میر تقی میر میر تقی میر

مرتے ہیں تیری نرگس بیمار دیکھ کر

مرتے ہیں تیری نرگس بیمار دیکھ کر جاتے ہیں جی سے کس قدر آزار دیکھ کر افسوس وے کہ منتظر اک عمر تک رہے پھر مر گئے ترے تئیں یک بار دیکھ کر ناخواندہ خط شوق لگے چاک کرنے تو قاصد تو کہیو ٹک کہ جفا کار دیکھ کر کوئی جو دم رہا ہے سو آنکھوں میں ہے پھر اب کریو ٹک ایک وعدئہ دیدار دیکھ کر دیکھیں جدھر وہ رشک پری پیش چشم ہے حیران رہ گئے ہیں یہ اسرار دیکھ کر جاتا ہے آسماں لیے کوچے سے یار کے آتا ہے جی بھرا در و دیوار دیکھ کر تیرے خرام ناز پہ جاتے ہیں جی چلے رکھ ٹک قدم زمیں پہ ستمگار دیکھ کر طالع نے چشم پوشی کی یاں تک کہ ہم نشیں چھپتا ہے مجھ کو دور سے اب یار دیکھ کر جی میں تھا اس سے ملیے تو کیا کیا نہ کہیے میر پر جب ملے تو رہ گئے ناچار دیکھ کر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR