میر تقی میر میر تقی میر

آوے گی میری قبر سے آواز میرے بعد

آوے گی میری قبر سے آواز میرے بعد ابھریں گے عشق دل سے ترے راز میرے بعد جینا مرا تو تجھ کو غنیمت ہے ناسمجھ کھینچے گا کون پھر یہ ترے ناز میرے بعد شمع مزار اور یہ سوز جگر مرا ہر شب کریں گے زندگی ناساز میرے بعد حسرت ہے اس کے دیکھنے کی دل میں بے قیاس اغلب کہ میری آنکھیں رہیں باز میرے بعد کرتا ہوں میں جو نالے سر انجام باغ میں منھ دیکھو پھر کریں گے ہم آواز میرے بعد بن گل موا ہی میں تو پہ تو جا کے لوٹیو صحن چمن میں اے پر پرواز میرے بعد بیٹھا ہوں میر مرنے کو اپنے میں مستعد پیدا نہ ہوں گے مجھ سے بھی جانباز میرے بعد

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR