Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

آئے ہیں میر منھ کو بنائے خفا سے آج

آئے ہیں میر منھ کو بنائے خفا سے آج شاید بگڑ گئی ہے کچھ اس بے وفا سے آج واشد ہوئی نہ دل کو فقیروں کے بھی ملے کھلتی نہیں گرہ یہ کسو کی دعا سے آج جینے میں اختیار نہیں ورنہ ہم نشیں ہم چاہتے ہیں موت تو اپنی خدا سے آج ساقی ٹک ایک موسم گل کی طرف بھی دیکھ ٹپکا پڑے ہے رنگ چمن میں ہوا سے آج تھا جی میں اس سے ملیے تو کیا کیا نہ کہیے میر پر کچھ کہا گیا نہ غم دل حیا سے آج

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR