میر تقی میر میر تقی میر

جی میں ہے یاد رخ و زلف سیہ فام بہت

جی میں ہے یاد رخ و زلف سیہ فام بہت رونا آتا ہے مجھے ہر سحر و شام بہت دست صیاد تلک بھی نہ میں پہنچا جیتا بے قراری نے لیا مجھ کو تہ دام بہت ایک دو چشمک ادھر گردش ساغر کہ مدام سر چڑھی رہتی ہے یہ گردش ایام بہت دل خراشی و جگر چاکی و خون افشانی ہوں تو ناکام پہ رہتے ہیں مجھے کام بہت رہ گیا دیکھ کے تجھ چشم پہ یہ سطر مژہ ساقیا یوں تو پڑھے تھے میں خط جام بہت پھر نہ آئے جو ہوئے خاک میں جا آسودہ غالباً زیر زمیں میر ہے آرام بہت

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR