میر تقی میر میر تقی میر

اب وہ نہیں کہ آنکھیں تھیں پرآب روز و شب

اب وہ نہیں کہ آنکھیں تھیں پرآب روز و شب ٹپکا کرے ہے آنکھوں سے خونناب روز و شب اک وقت رونے کا تھا ہمیں بھی خیال سا آئی تھی آنکھوں سے چلی سیلاب روز و شب اس کے لیے نہ پھرتے تھے ہم خاک چھانتے رہتا تھا پاس وہ در نایاب روز و شب قدرت تو دیکھ عشق کی مجھ سے ضعیف کو رکھتا ہے شاد بے خور و بے خواب روز و شب سجدہ اس آستاں کا نہیں یوں ہوا نصیب رگڑا ہے سر میانۂ محراب روز و شب اب رسم ربط اٹھ ہی گئی ورنہ پیش ازیں بیٹھے ہی رہتے تھے بہم احباب روز و شب دل کس کے رو و مو سے لگایا ہے میر نے پاتے ہیں اس جوان کو بیتاب روز و شب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR